نئی دہلی، 16 نومبر يوگا گرو بابا رام دیو نے آج کہا کہ جن لوگوں کو ملک میں قوم پرست سوچ کی حکومت پسند نہیں ہے وہ بین الاقوامی اور قومی سازش کے تحت عدم برداشت کا مسئلہ اٹھا رہے ہیں. بابا رام دیو نے پتنجلی
آٹا نوڈلس جاری کرنے کے بعد ایک سوال کے جواب میں کہا کہ کافی کوشش کے بعد ملک میں مسٹر نریندر مودی کی قیادت میں قوم پرست سوچ کی حکومت بنی ہے لیکن جن لوگوں کو ان کی حکومت کو پسند نہیں ہے وہ نظریاتی عدم برداشت پیدا کر رہے ہیں.